عصمت دری سے حمل
سلسلہ مضامین عورتوں کے خلاف تشدد |
خواتین کے خلاف تشدد |
---|
مسائل |
قتل |
حنسی ہراسانی اور عصمت دری |
International legal framework |
متعلقہ موضوعات |
عصمت دری سے حمل کا ہونا، ایک ممکنہ صورت ہے۔ اس کا مطالعہ جنگ کے تناظر میں کیا گیا ہے، خاص طور پر نسل کشی کے آلے کے ساتھ ساتھ دیگر غیر منسلک سیاق و سباق، جیسے کسی اجنبی کی طرف سے عصمت دری، قانونی عصمت دری، زنائے محرم اور کم عمری کا حمل وغیرہ۔موجودہ سائنسی اتفاق رائے یہ ہے کہ عصمت دری کم سے کم حمل کا باعث بنتی ہے کیوں کہ یہ برضا جنسی عمل نہیں ہوتا، اس کے برعکس کچھ مطالعات میں بتایا گیا ہے کہ عصمت دری کا نتیجہ حمل کی شرح برضا جماع سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔[1][2][3]
عصمت دری سے ہونے والے حمل کے دوران میں اور اس کے بعد کئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، جس سے متاثرہ اور بچے دونوں کے لیے ممکنہ منفی نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔عصمت دری کے بعد طبی علاج میں حمل کی جانچ، روک تھام اور انتظام کرنا شامل ہے۔ عصمت دری کے بعد حاملہ ہونے والی عورت کو اس فیصلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کہ آیا بچے کی پرورش کرنا ہے، گود لینے کا منصوبہ بنانا ہے یا اسقاط حمل کرنا ہے۔ کچھ ممالک میں جہاں عصمت دری اور زنائے محرم کے بعد اسقاط حمل غیر قانونی ہے، 15 سال اور اس سے کم عمر کی لڑکیوں میں 90 فیصد سے زیادہ حمل خاندان کے افراد کی عصمت دری کی وجہ سے ہوتا ہے۔[4]
یہ غلط عقیدہ کہ حمل عصمت دری کے نتیجے میں کبھی نہیں ہو سکتا، کئی صدیوں تک پایا جاتا تھا۔ یورپ میں، قرون وسطی سے لے کر اٹھارویں صدی تک، ایک مرد، عورت کے حمل کو قانونی دفاع کے طور پر یہ ثابت کرنے کے لیے استعمال کرسکتا تھا کہ اس مرد نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی، کیوں کہ عورت کے حمل کا مطلب یہ سمجھا جاتا تھا کہ اس نے جنسی لطف اٹھایا تھا، اسی لیس حمل ٹھہرا۔ حالیہ دہائیوں میں، بعض اسقاط حمل کی تنظیمیں اور سیاست دان (جیسے ٹوڈ اکن) عصمت دری کے معاملات میں قانونی اسقاط حمل کی مخالفت کرتے ہیں، ان کا یہ دعویٰ ہے کہ حمل بہت کم ہی عصمت دری سے ہوتا ہے اور اس وجہ سے اسقاط حمل کے قانون میں اس سے رعایت کی عملی مطابقت محدود یا غیر موجود ہے۔[5][6][7]
عصمت دری - حمل کے واقعات
[ترمیم]عصمت دری سے حمل کی تعداد کا تخمینہ بڑے پیمانے پر مختلف ہوتا ہے۔[8][9] حالیہ تخمینے بتاتے ہیں کہ ہر سال امریکیوں میں عصمت دری سے حمل 25،000 سے 32،000 بار ہوتا ہے۔ 1996ء میں 4،000 امریکی خواتین کے تین سالہ طویل مطالعے میں، معالج میلیسا ہومز نے اپنے مطالعے کے اعداد و شمار سے اندازہ لگایا ہے کہ ہر سال ریاستہائے متحدہ میں عصمت دری سے 32،000 سے زیادہ حمل کا سبب بنتا ہے۔[10] معالج فیلیسیہ ایچ اسٹیورٹ اور ماہر معاشیات جیمز ٹرسل نے اندازہ لگایا ہے کہ 1988ء میں امریکا میں عصمت دری کے نتیجے میں تقریباً 25،000 حمل ہوا کرتے تھے اور ان میں سے 22،000 حمل کو فوری طور پر طبی علاج، جیسے ہنگامی مانع حمل سے روکا جا سکتا تھا۔[11]
شرح
[ترمیم]1996ء میں عصمت دری سے متعلق حمل کے 44 واقعات کے مطالعے کے مطابق امریکا میں تولیدی عمر (12 سے 45 سال کی عمر) کے متاثرین میں حمل کی شرح 5.0 فیصد ہے۔[10][12]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Dellorto, Danielle (22 اگست 2012)۔ "Experts: Rape does not lower odds of pregnancy"۔ سی این این۔
- ↑ Begley, Sharon; Heavey, Susan (20 اگست 2012)۔ "Rape trauma as barrier to pregnancy has no scientific basis" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.chicagotribune.com (Error: unknown archive URL)۔ روئٹرز۔
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑ Kim Geiger, Statistics on rape and pregnancy are complicated، Los Angeles Times، 23 اگست 2012. Retrieved 24 مئی 2014.
- ↑ Sue Owen, Surveys show wide disagreement on number of rape-related pregnancies per year، Politifact, Austin American Statesman، 15 اگست 2013. Retrieved 24 مئی 2014.
- ^ ا ب Melisa M. Holmes؛ Heidi S. Resnick؛ Dean G. Kilpatrick؛ Connie L. Best (1996)۔ "Rape-related pregnancy: Estimates and descriptive characteristics from a national sample of women"۔ American Journal of Obstetrics and Gynecology۔ ج 175 شمارہ 2: 320–4, discussion 324–5۔ DOI:10.1016/S0002-9378(96)70141-2۔ PMID:8765248 (abstract also available at NIH pubmed site Retrieved 24 مئی 2014.)
- ↑ Felicia H Stewart؛ James Trussell (2000)۔ "Prevention of pregnancy resulting from rape: A neglected preventive health measure"۔ American Journal of Preventive Medicine۔ ج 19 شمارہ 4: 228–9۔ DOI:10.1016/S0749-3797(00)00243-9۔ PMID:11064225
- ↑ Randy Thornhill؛ Craig T. Palmer (2001)۔ A Natural History of Rape: Biological Bases of Sexual Coercion۔ MIT Press۔ ص 100۔ ISBN:978-0-262-70083-2
کتابیات
[ترمیم]- R. Charli Carpenter (25 جون 2007)۔ Born of War: Protecting Children of Sexual Violence Survivors in Conflict Zones۔ Kumarian Press۔ ISBN:978-1-56549-237-0۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-15
- Anne-Marie de Brouwer (20 اکتوبر 2005)۔ Supranational Criminal Prosecution of Sexual Violence: The ICC and the Practice of the ICTY and the ICTR۔ Intersentia nv۔ ISBN:978-90-5095-533-1۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-31
- Robert R. Hazelwood؛ Ann Wolbert Burgess (2009)۔ Practical Aspects of Rape Investigation: A Multidisciplinary Approach۔ CRC Press۔ ISBN:978-1-4200-6504-6۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-29
- Jon L. Jenkins؛ G. Richard Braen (1 اگست 2004)۔ Manual of Emergency Medicine, 5e۔ Lippincott Williams & Wilkins۔ ISBN:978-0-7817-5035-6۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-15
- Etienne G. Krug؛ World Health Organization (2002)۔ World Report on Violence and Health۔ World Health Organization۔ ISBN:978-92-4-154561-7۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-15
- Sally Price (2007)۔ Mental Health in Pregnancy and Childbirth۔ Elsevier Health Sciences۔ ISBN:978-0-443-10317-9۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-15
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: ref duplicates default (link) - Merril D. Smith (2004)۔ Encyclopedia of Rape۔ Greenwood Publishing Group۔ ISBN:978-0-313-32687-5۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-29